آئی ایس پی آر نے ڈان لیکس پر حکومتی سفارشات کو مسترد کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 اپریل 2017 14:57

آئی ایس پی آر نے ڈان لیکس پر حکومتی سفارشات کو مسترد کر دیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل 2017ء) : آئی ایس پی آر نے ڈان لیکس پر حکومتی سفارشات کر مسترد کر دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رپورٹ انکوائری بورڈ کی سفارششات کے مطابق نہیں ہے۔ ڈان لیکس سے متعلق نوٹی فکیشن بھی نامکمل ہے۔ خیال رہے کہ آج ہی وزیر اعظم نواز شریف نے ڈان لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں