سویلین حکومت اور فوج کے درمیان کوئی تقسیم نہیں ہم ایک پیج پر ہیں،میجرجنرل آصف غفور

بعض معاملات پراختلافات کوسول ملٹری تعلقات سے نہ جوڑا جائے،ملک میں سیاسی سرگرمیوں سے فوج کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ترجمان پاک فوج کی میڈیا بریفنگ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 اگست 2017 18:12

سویلین حکومت اور فوج کے درمیان کوئی تقسیم نہیں ہم ایک پیج پر ہیں،میجرجنرل آصف غفور
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اگست 2017ء ) : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی اختلاف نہیں ہم ایک پیج پر ہیں،بعض معاملات پراختلافات کوسول ملٹری تعلقات سے نہ جوڑا جائے، ملک میں سیاسی سرگرمیوں سے فوج کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ سویلین حکومت اور فوج کے درمیان کوئی تقسیم نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں سیاسی سرگرمیوں سے فوج کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ سول ملٹری تعلقات میں کوئی اختلاف نہیں ہم ایک پیج پر ہیں۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بعض معاملات پراختلافات ہو سکتے ہیں لیکن اسے سول ملٹری تعلقات سے نہ جوڑیں۔ انہوں نے ایک سوال ’تاثردیا جارہا ہےسول ملٹری تعلقات آئیڈیل نہیں؟ پر جواب دیا کہ سول ملٹری تعلقات پربات کرنے سے پہلے آپ سے سوال کرنا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

میرا تعلق ملٹری سے ہے،آپ سویلین ہو،کیا ہمارے تعلقات میں خرابی ہے؟ ترجمان پاک فوج نے کہاکہ سول ملٹری تعلقات پرآج کھل کربتانا چاہتا ہوں۔ سول ملٹری تعلقات میں کوئی اختلاف نہیں ہم ایک پیج پر ہیں۔ سیاسی سرگرمیوں سے فوج کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے پرویز مشرف سے متعلق بتایا کہ  پرویز مشرف ہمارے سابق آرمی چیف رہے ہیں۔اب ان کوریٹائرڈ ہوئے کافی عرصہ ہوگیا۔ تاہم اگروہ دفاع سے متعلق کوئی بیان دیتے ہیں تووہ اپنے تجربے کی بنیاد پربات کرتے ہیں۔لیکن اگرسیاست پرکوئی بات کرتے ہیں توان کابیان بطورسیاستدان ہوتاہے۔کیونکہ پرویز مشرف ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں