تھانہ وارث خان پولیس کی کاروائی ، 5خواتین سمیت 6ملزمان گرفتار،ہیروئن اور چرس بر آمد

بدھ 23 اگست 2017 23:20

راولپنڈی23اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) تھانہ وارث خان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5خواتین سمیت 6ملزمان گرفتار کر لئے ہیں جبکہ لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن اور چرس بر آمد کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس انسپکٹر چوہدری ریاض نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ محلہ محمود علی شاہ میں 5خواتین جن میںفضیلت،سمیرا،مہوش،عابدہ بی بی،شاہین عرف شہلا اور خالد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی تین کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن بر آمد کر لی گئی ہے جبکہ منشیات فروش ندیم عرف دیمہ سے 550گرام چرس بر آمد کر لی گئی ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں جبکہ گرفتار خواتین وویمن پولیس اسٹیشن منتقل کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں