راول چوک پر لگایا گیاماڈل پورے شہرکیلئے نمونہ ہے،شہریوں کا پی ایچ اے انتظامیہ سے اظہار تشکر

جمعہ 20 اکتوبر 2017 23:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) شہریوں نے پی ایچ اے راولپنڈی کی طرف سے شہر کی تزئین و الائش میں اضافہ کے لئے خصوصی منصوبہ بندی کے تحت راول روڈ چوک پر لگائے گے شاہین کے خوبصورت ماڈل کو سراہا ہے اور چوک کو رنگ برنگے موسی پھولوں سے سجا نے پر پی ایچ اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیاہے۔ ایک سروے کے دوران چوک سے روزانہ گاڑیوں ، موٹرسائکلیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر گزرنے والے شہریوں نے پی ایچ اے کے اس اقدامات کو شہریوں کے لئے خصوصی تحفہ قرار دیا ہے اور کہا ہے اس اقدام سے چوک کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔

رکن صوبائی کونسل پاکستان مسلم لیگ (ن) یاسر بٹ نے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف نے ہارٹیکلچر پر خصوصی توجہ دی ہے اور لاہور اور دیگر بڑے شہروں کیسا تھ ساتھ راولپنڈی کی بھی پودوں اور پھولوں کے ساتھ تزئین و الائش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام نے پی ایچ اے کا راول چوک پر شاہین کا ماڈل لگانے پر شکریہ ادا کیا ہے اور اس اقدام کو بہت سراہا ہے اور امید کی جاتی ہے ایسے ماڈلز دیگر عوامی جگہوں پر بھی نصب کئے جائیں گے۔

دکاندار جہانداد خان نے کہاکہ اس کی فرنیچر کی دکان چوک کے قریب ہی واقع ہے اور روزانہ کئی بار اسے اس چوک سے گزرنا پڑتا ہے اور جب سے یہ ماڈل نصب کیا گیا ہے اور پودے اور پھول لگائے گے ہیں اس کیلئے یہ نظارہ فرحت بخش ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پی ایچ اے نے اس مصروف چوک میں رنگ بھر دئیے ہیں اور ٹریفک کے رش سے ستائے شہریوں کیلئے یہ ماڈل اور پھول و پودے آنکھوں کیلئے ٹھنڈک کاباعث ہیں۔ طالبہ رفعت انعم نے کہاکہ وہ ایک قریبی کالج میں پڑھتی ہیں اور چوک کی تزئین و الائش سے وہ بے حد متاثر ہوئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ راول چوک پر لگایا گیاماڈل پورے شہرکیلئے نمونہ ہے اور شہر کے اہم چوکوں اور داخلی و خارجی راستوں پر بھی تاریخی اور قومی ورثہ کے ماڈل نصب کرنے چاہئے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں