راولپنڈی چیمبر آف کامرس اور ایس ڈی پی آئی نے مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کر دیئے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 23:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اور ایس ڈی پی آئی نے مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کیے ہیں معائدے کے تحت پائیدار ترقی کے لیے تحقیق پر مبنی پالیسی کو فروغ دینے ، معلومات کے تبادلے اور انٹر پرینیورز کے لیئے نئے کاروباری مواقعوںکی تلاش کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہے معائدے پر راولپنڈی چیمبر کے صدر زاہد لطیف خان اور SDPIکے ایگزیکٹو ڈایئریکٹر ڈاکٹر عبدلقیوم سلہری نے دستخط کیے اس موقع پر سنیئر نائب صدرخالد فاروق قاضی، سابق صدر منظر خورشید اور سکریٹری جنرل عرفان منان بھی موجود تھے اس موقع پر ڈاکٹر عبدلقیوم سلہری نے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے راولپنڈی چیمبر کی کو ششوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انٹر پرینیورز کو آگے لانے اور کاروبار میں توسیع کے لیے راولپنڈی چیمبر کے ممبران کے ساتھ معلومات شیئرکی جائیں گی اور نجی شعبے اور سول سوسائٹی کے درمیان روابط مضبوط بنانے کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا صدر چیمبر زاہد لطیف خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی چیمبر اندرون ملک اور بیرون ملک نمائشیں کامیابی کے ساتھ منعقد کراتا چلا آ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایم او یو کے تحت انٹر پرینیورز اور ہنر مند افراد کی تربیت ، راہنمائی اور نئے کاروباری مواقعوں کی تلاش کے لیے سمینارز، تربیتی پروگرام اور مختلف ایونٹس منعقد کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا جائے گا انہوں نے راولپنڈی چیمبر کی جاری سرگرمیوں پر ایک بریفنگ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں