تھانہ آراے بازارپولیس نے کنٹونمنٹ بورڈ کے شعبہ انسداد تجاوزات کے عملے کو زدکوب کرنے‘بکرے اور دیگر سامان چھیننے اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر فٹ پاتھ پر بکرے فروخت کرنے والوں اور کار سرکار میں مداخلت پر 50نامعلوم افراد کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے

پیر 23 اکتوبر 2017 22:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) تھانہ آراے بازارپولیس نے کنٹونمنٹ بورڈ کے شعبہ انسداد تجاوزات کے عملے کو زدکوب کرنے‘بکرے اور دیگر سامان چھیننے اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر فٹ پاتھ پر بکرے فروخت کرنے والوں اور کار سرکار میں مداخلت پر 50نامعلوم افراد کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں ۔راولپنڈی کینٹونمنٹ بورڈ کے شعبہ انسداد تجاوزات کے انسپٹکر نثار احمد نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پیر کو راولپنڈی کینٹونمنٹ بورڈ کا عملہ سرکاری گاڑی میں 22نمبر چونگی چوک دھمیال روڈ پر پہنچے اور ناجائز طور پر فٹ پاتھ پر بکروں کی فروخت کرنے پر بکرے گاڑی میں ڈالنے شروع کیے تو اورنگزیب ولد چلن خان ‘ارشد خان ولد رستم خان ‘ارشد ولد سوجا‘ امریز خان عرف کاکا ولد منصب ‘خان ویز ولد منصب سمیت 15سے 20نامعلوم افراد کے ہمراہ سرکاری گاڑی سے بکرے اور دیگر قبضے میں لیا گیا سامان جو کہ مختلف علاقوں سے اٹھایا گیا تھا بھی اتار لیا اور عملہ کو ذد و کوب کیا ‘گالیاں دی اور دھمکی دی کہ اگر دوبارہ آئے تو جان سے مار دیں گے ۔

(جاری ہے)

تھانہ آر اے بازار پولیس نے نامزد اور نامعلوم ملزمان کے خلاف دفعہ 506,353,186,147,149کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔تھانہ آر اے بازار میں سپروائز عدیل نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ21اکتوبر کو شام چار بجے ٹینچ بھاٹہ میں غیر قانونی تجاوزات ختم کرانے کے لئے مختلف جگہ سے دوکانداروں کا غیر قانونی سامان قبضے میں لیا گیا جب کینٹ بورڈ کی ٹیم مدنی ڈوپٹہ سینٹر کے پاس پہنچی تو وہاں پر عامر ‘رائس افغانی ‘شاہ رخ ‘طارق نے 30نامعلوم افراد کے ہمارہ سرکاری گاڑی سے سامان اتار لیا اور روڈ بلاک کر دی جس کی وجہ سے ٹینچ بھاٹہ کا سارا علاقہ بندہوگیا تھا کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے ہمارے عملے کو زدکوب کیا گیا اور موبائل فون بھی چھین لئے گئے ۔

آرے اے بازار پولیس نے دفعہ 353,186,506,341کے تحت الگ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں