جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن راولپنڈی کینٹ کے نمائندگان کی خورشیداحمد قریشی کی قیادت میں سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ سے ملاقات،ممبران جمعیت القریش کو جلد نئے سلاٹر ہائوس میں شفٹ کرنے کا مطالبہ

پیر 23 اکتوبر 2017 22:51

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن راولپنڈی کینٹ کے نمائندگان نے مرکزی صدرآل پاکستان جمعیت القریش، میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن خورشیداحمد قریشی کی قیادت میں سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ راولپنڈی ملک آصف میر سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد میں جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اورنگزیب ، اظہرحسین ،محمد رفیق، عبد القیوم، محمد شفیق، محمد رشید، محمد ظفر، محمد ارسلان، کامران، سیف اللہ، محمدریاض، ظہیر احمداور طاہر محمود شامل تھے۔

وفد نے سی ای او راولپنڈی ملک آصف میر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں ممبران جمعیت القریش راولپنڈی کینٹ کا دیرنہ مسئلہ حل کرکے نیا سلاٹر ہائوس تعمیر کروایا۔ وفد نے ملک آصف میر سے مطالبہ کیا کہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کی ہدایات کے مطابق ممبران جمعیت القریش کو جلد از جلد نئے تعمیر ہونے والے سلاٹر ہائوس میں شفٹ کیا جائے ۔جس پر ملک آصف میر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ممبران جمعیت القریش راولپنڈی کینٹ کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں