اُردو پوائنٹ پاکستان راولپنڈیراولپنڈی کی خبریںنواز شریف پہلے دن کی طرح آج بھی عوام کے مقبول ترین لیڈر ہیں،ارشد محمود ..

نواز شریف پہلے دن کی طرح آج بھی عوام کے مقبول ترین لیڈر ہیں،ارشد محمود قریشی

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 نومبر2017ء)مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ 8ارشد محمود قریشی نے کہا ہے کہ کہا ہے کہ پی پی پی اور تحریک انصاف کے رہنماء اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ سارا دن میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کے بیانات کے نوٹس لیتے رہتے ہیں اور ان کے جواب میں رائے زنی کرکے اپنا قد اونچا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

(خبر جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور تحریک انصاف دونوں خود تو کوئی کام نہیں کر سکیں اور قوم کو تعمیر و ترقی کے نئے دور سے روشناس کرانے والے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کی عوامی مقبولیت سے نالاں ہو کر ان کا قد چھوٹا کرنے کی کوششوں میں لگی رہتی ہیں مگر زمینی حقائق گواہ ہیں کہ میاں نواز شریف پہلے دن کی طرح آج بھی عوام کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ دونوں اپوزیشن جماعتوں کو اپنے اپنے صوبوں پر توجہ دینی چائییے جہاں مسائل کی بھر مار نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے وہ اگر عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں تو ان کی رہی سہی عوامی مقبولیت کو کچھ سہارا مل سکتا ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

راولپنڈی شہر کی مزید خبریں