آرمی چیف نے ایل اوسی پربھارتی شیلنگ سے معذوربچی کے علاج کی ہدایت کردی

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ نومبر 20:01

آرمی چیف نے ایل اوسی پربھارتی شیلنگ سے معذوربچی کے علاج کی ہدایت کردی
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 نومبر2017ء) : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایل اوسی پربھارتی شیلنگ سے معذوربچی کے علاج کی ہدایت کردی،بچی کوہسپتال منتقل کرکے مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجہ میں معذوربچی کے علاج کی ہدایت کردی ہے۔

آرمی چیف کی ہدایت پربچی کوہسپتال منتقل کرکے مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی۔واضح رہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اکٹھے چری سیکٹرمیں لائن آف کنٹرول کادورہ کیا۔اس موقع پران کے ہمراہ وزیراعظم آزادکشمیرراجافاروق حیدربھی موجودتھے۔ وزیراعظم شاہدخاقان اور آرمی چیف کو ایل اوسی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کے نتیجہ میں سویلین آبادی کونشانہ بنانے کی شدید مذمت کی گئی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم اور آرمی چیف نے ایل اوسی پرپاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف بھی کی۔وزیراعظم کوبھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پرپاک فوج کی جوابی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیاگیا۔اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پاک فوج کادنیامیں کوئی ثانی نہیں ہے۔دہشتگردی کیخلاف حاصل مثبت نتائج کی کہیں بھی نظیرنہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی حق خوداریت کی حمایت جاری رکھیں گے۔پاکستان کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کیلئے اخلاقی ،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ایل اوسی پرشہداء کے اہلخانہ سے ملاقات بھی کی جبکہ ورثاء کیلئے امداد میں اضافے کااعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments