چوہدری نثار علی خان کی ایم ڈی واسا کو جلد کام مکمل کرنے کی ہدایات

پیر نومبر 16:20

چوہدری نثار علی خان کی ایم ڈی واسا کو جلد کام مکمل کرنے کی ہدایات
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2017ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چیئرمین یوسی 75گنگال کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے ایم ڈی واسا کو جلد کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی اور کام فوری مکمل کر کے رپورٹ مانگ لی گزشتہ روز یونین کونسل ڈھوک منشی خان میں چیئرمین دوست محمد کی رہائش گاہ پر آمد کے موقع پر یونین کونسل 75گنگال کے چیئرمین ملک ناہید سلطان نے چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کے موقع پر درخواست کی کہ علاقے میں پانی اور سیوریج کا مسلہ سنگین صورت حال اختیار کر رہا ہے جس سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے ایم ڈی واسا راجہ شوکت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر تمام رکے ہوئے پانی کے ٹیوب ویلوں کے کام جلد مکمل کر کے مجھے رپورٹ دیں اور چیئرمین ملک ناہید سلطان کی یوسی تمام جاری کاموں کو جلد مکمل کریںچیئرمین ملک ناہید سلطان نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے یونین کونسل کوساٹھ کرروڑ روپے کی کثیر رقم سیوریج لائنوں کے لیے فوری طور پرواسا کو مہیا کی اور ایم ڈی واسا نے یونین کونسل70سی75تک کے چییر مینوں اور وائس چیئرمین سے اپنے آ فس میں ملاقات کے موقع پر کام جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ شاہین ٹاون، بابر کالونی،نواز کالونی نیو گلزار قائد میں جاری پانی کے ٹیوب ویلوں اور سیوریج کا کام چند دنوں میں مکمل کر کے ان کا افتتاح کریں گے اس موقع پر ملک ناہید سلطان نے کہا کہ ہم اہلیان یوسی گنگال اپنے محبوب قائد چوہدری نثار علی خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں جھنوں نے ہمیشہ ہماری یوسی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کرروڑوں روپے کی گرانٹ دی اور ہمارے مسائل حل کیے ہم ہمیشہ ان کی صحت یابی اور عمر دراز کے لیے دعا گو ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments