اُردو پوائنٹ پاکستان راولپنڈیراولپنڈی کی خبریںپاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کے سرحد پار حملے میں پاک فوج کے کیپٹن اور ..

پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کے سرحد پار حملے میں پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی شہید ،

چار فوجی زخمی , پاکستانی سیکیورٹی فورسز کا حملے کا موثر جواب ، 8 سے 10 دہشتگردہلاک ، متعدد زخمی ہو گئے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2017ء)پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کے سرحد پار حملے میں پاک فوج کے کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم شہید جبکہ چار فوجی زخمی ہو گئے ، پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے حملے کا موثر جواب دیتے ہوئے 8 سے 10 دہشتگردوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔

(خبر جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر باجوڑ ایجنسی کے علاقہ میں دہشتگردوں نے افغانستان کی جانب سے حملے کی کوشش کی جس کا موثر جواب دیا گیا ۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں فرار ہونیوالے 8 سے 10 دہشتگرد مارے گئے جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں دھرتی کے بہادر سپوت کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم شہید اور چار فوجی زخمی ہو گئے ۔ سرحد پر افغان سائیڈ پر کسی رٹ کی غیر موجودگی کے باعث کئی دوسرے علاقوں کی طرح دہشتگردوں کو اس علاقہ سے بھی ایسے حملوں میں مدد ملتی ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

راولپنڈی شہر کی مزید خبریں