افغانستان کی طرف سے سیکیورٹی میں خلا کی قیمت پاکستان ادا کر رہا ہے، ترجمان پاک فوج

پاکستان نے اپنی طرف سے تما م علاقوں کو دہشتگردوں سے کلیئر کرا لیا ، پاک فوج کے مزید دو جوان شہید ہوگئے ، پاک فوج افغان سرحد پر باڑ لگا رہی ہے اور نئی چیک پوسٹیں بنا رہی ہے ، پاک فوج نے سرحد کیساتھ اپنی موجودگی میں اضافہ کیا ہے، سرحد کے دونوں اطراف فورسز اور عوام کی جانیں قیمتی ہیں ،افغانستان کی طرف سے مزید اقدامات کی ضرورت ہے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا ٹوئٹر پربیان

پیر 13 نومبر 2017 21:12

افغانستان کی طرف سے سیکیورٹی میں خلا کی قیمت پاکستان ادا کر رہا ہے، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سرحد پر افغانستان کی طرف سے سیکیورٹی میں خلا کی قیمت پاکستان ادا کر رہا ہے، پاکستان نے اپنی طرف سے تما م علاقوں کو دہشت گردوں سے کلیئر کرا لیا ہے، پاک فوج کے مزید دو جوان شہید ہوگئے ، پاک فوج افغان سرحد پر باڑ لگا رہی ہے اور نئی چیک پوسٹیں بنا رہی ہے ، پاک فوج نے سرحد کیساتھ اپنی موجودگی میں اضافہ کیا ہے، سرحد کے دونوں اطراف فورسز اور عوام کی جانیں قیمتی ہیں ،افغانستان کی طرف سے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے افغانستان سے سرحدپار سے دہشتگردوں کے حملے کے حوالے سے کہاکہ آج مزید دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے اور افغانستان کی طرف سے سرحد پر سیکیورٹی میں کمزوریوں کی قیمت پاکستان ادا کر رہا ہے پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی سرحد سے اپنے حصے کا کام کر لیا ہے ، پاک فوج نے دہشت گردوں سے تمام علاقوں کو کلیئر کرا لیا ہے ، سرحد کے دونوں اطراف فورسز اور عوام کی جانیں قیمتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک فوج افغان سرحد پر باڑ لگا رہی ہے اور نئی چیک پوسٹیں بنا رہی ہے ، پاک افغان سرحد کیساتھ نئے کراسنگ پوائنٹس قائم کئے جا رہے ہیں ، پاک فوج نے سرحد کیساتھ اپنی موجودگی میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرحد پر اس لئے افغانستان کی طرف سے اس سلسلے میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں