پاکستان افغانستان کی جانب سرحد پر سیکورٹی نہ ہونے کی قیمت ادا کر رہا ہے،آئی ایس پی آر

پیر 13 نومبر 2017 21:49

پاکستان افغانستان کی جانب سرحد پر سیکورٹی نہ ہونے کی قیمت ادا کر رہا ہے،آئی ایس پی آر
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کی جانب سرحد پر سیکورٹی نہ ہونے کی قیمت ادا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فوج کے کیپٹن اور ایک سپاہی جنہوں نے افغانستان کی سرحد کی طرف سے دہشت گردوں کے حملہ کے دوران جام شہادت نوش کیا، سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے افغانستان کی طرف سے باجوڑ ایجنسی میں پاک۔

افغان سرحد کے پاس پاکستان کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان نے تمام سرحدی علاقوں کو کلیئر کرکے، نئی پوسٹوں کی تعمیر ،سرحدی باڑ ،سرحدی علاقوں میں فوجوں کی موجودگی میں اضافہ اور کراسنگ پوائنٹس تعمیر کرکے اپنے حصے کا کام کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف کی افواج اور شہریوں کی جانیں یکساں قیمتی ہیں ، انہوں نے افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمہ اور بارڈر سیکورٹی کو مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں