باغباں حضرات لیچی کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کرکے خطیر منافع حاصل کرسکتے ہیں، زرعی ماہرین

پیر 20 نومبر 2017 15:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ پاکستان میں لیچی کی کاشت صرف صوبہ پنجاب میں تقریباً 274 ہیکٹرز رقبہ پر محیط ہے جس سے سالانہ تقریباً 1644 ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ زرعی ماہرین نے کہاکہ باغباں حضرات لیچی کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کرکے خطیر منافع حاصل کر سکتے ہیں ۔ لیچی کا درخت گھنا، اونچائی 18 سے 25 فٹ، پتے گہرے سبز رنگ کے اور شاخیں زمین کی طرف جھکی ہوئی ہوتی ہیں۔

پھلدار درخت بہت ہی دلکش نظارہ پیش کرتا ہے۔ طبی لحاظ سے لیچی کا مزاج سرد ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

لیچی عمدہ اور صحت بخش پھل ہے۔ لیچی میں کیلشیم، پوٹاشیم، میگنیشیم اور حیاتین پائے جاتے ہیں۔ لیچی پیاس بجھاتی ہے اور جگر کے بیشتر امراض میں مفید ہے۔ لیچی کا پھل ہڈیوں کے بھربھرے پن کی بیماری کیلئے بھی موثر ہے۔ لیچی کی کاشت کیلئے گرم مرطوب آب و ہوا نہایت موزوں ہے۔ لیچی کے باغات ان علاقوں میں آسانی سے لگائے جا سکتے ہیں جہاں موسم گرما اور موسم سرما کے درجہ حرارت میں واضع فرق ہو۔ سردیوں میں کچھ دیر کیلئے درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ہونا چاہیے جس سے پودے کی بڑھوتری رک جاتی ہے اور پھول بننے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔ موسم سرما کی بارشیں لیچی کے لیے مفید ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں