شریف خاندان کی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے ن لیگ اپنی آخری انگز کھیل رہی ہے ،مسلم شہزادخان

اتوار 10 دسمبر 2017 20:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) تحریک انصاف کینٹ کے سابق نائب صدرمسلم شہزادخان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے ن لیگ اپنی آخری انگز کھیل رہی ہے ،موجودہ حکومت کا جلد بوریا بستر گول ہونیوالا ہے آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بنکر ابھرے گی اور چاروں صوبوں سمیت وفاق میں اپنی حکومتیں بنائیگی پاکستان ک باشعور عوام نے اب اپنی تمام تر امیدیں چیئرمین عمران خان اور تحریک انصاف سے وابستہ کررکھی ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس کلمہ چوک میں پارٹی ورکرز کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،مسلم شہزادخان نے کہا کہ انتخابات کا بگل جلد بجنے والا ہے شاہد خاقان عباسی ایک ڈمی وزیراعظم ہیں ان سے حکومت نہیں چل رہی قانون کی رٹ کہیں بھی نظرنہیں آرہی ن لیگی قیادت کرپشن کے باعث اپنے انجام کو پہنچ رہی ہے نوازشریف کے بعد اب جلد شہبازشریف بھی نااہل ہوجائیں گے شریف خاندان کی سیاست اختتام کی جانب گامزن ہوچکی ہے ان کے اقتدارکاسورج اب ہمیشہ کیلئے ڈوب جائیگا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف برسراقتدارآکر عوام کو انصاف فراہم کریگی اور ملک و قو م کو ترقی و خوشحالی کی جانب لے جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں