آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی سفیرکی ملاقات،سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 دسمبر 2017 19:56

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی سفیرکی ملاقات،سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر2017ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی، جس میں علاقائی سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیا ل کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی سفیرڈیوڈہیل نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کی تعریف کی۔ جبکہ پاک فوج کی خطے میں امن واستحکام کیلئے کوششوں کو بھی سراہا۔ واضح رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیرنے اس وقت ملاقات کی ہے جب امریکا کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔امریکا کے یروشلم کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کیخلاف امریکی اتحادیوں نے بھی تشویش کا اظہار کیاہے جبکہ مسلم ممالک میں بڑے پیمانے پراحتجاجی مظاہروں کاسلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں