عدلیہ سے محاذ آرائی نواز شریف سے اختلافات کی وجہ بنی، چودھری نثار

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:20

عدلیہ سے محاذ آرائی نواز شریف سے اختلافات کی وجہ بنی، چودھری نثار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2017ء) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عدلیہ سے محاذ آرائی نواز شریف سے اختلافات کی وجہ بنی۔ میں نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو عدلیہ سے محاذ آرائی سے روکا تھا۔ آج بھی پارٹی کے ساتھ اختلافات کی وجہ عدالتی معاملات ہیں۔ ان کا راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مختلف سیاسی جماعتوں میں شمولیت کی پیشکش ہے۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف نے بھی مجھے خریدنے کی کوشش کی۔ مشرف نے مجھے الیکشن میں شکست دینے کیلئے 5 ان پڑھ وزیروں کو استعمال کیا۔سابق وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ میری زندگی عوامی خدمت میں گزری۔ آپ میری سات پشتوں سے گواہ ہیں کہ میں کیسا ہوں۔ عوام ووٹ کی طاقت کا صحیح استعمال کریں اور اپنے ووٹ کی طاقت کو پہچانیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے آئندہ سالوں میں نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی۔ سی پیک آنے والے چند سالوں میں مکمل ہوجائے گا جس سے نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں