پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملی اقدامات کو سراہتے ہیں‘شاہد ریاض ستی

عوام الناس کو مردہ جانوروں کا گوشت کھلانے والوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے

اتوار 17 دسمبر 2017 13:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماء وسابق پارلیمانی سیکریٹری پنجاب شاہد ریاض ستی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کی فروخت روکنے کیلئے اٹھائے جانے والے عملی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پیسے کی ہوس میں انسان دشمن عناصر عوام الناس کو مردہ جانوروں تک کا گوشت کھلا رہے ہیں جن کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہی- انہو ںنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ راولپنڈی کے علاوہ پہاڑی تحصیلوں اور گردو نواح میں لوگوں نے اپنے گھروں کے اندر سلاٹر ہائوسز بنا رکھے ہیں جہاں مریل ، کمزور اور انتہائی لاغر جانوروں کوذبح کیا جاتا ہے اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں- انہو ںنے کہا کہ راولپنڈی کے جامع مسجد روڈ پر باقاعدہ طو ر پر مردہ جانوروں کی خرید و فروخت ہوتی ہے - انہوں نے فوڈ اتھارٹی کے ارباب اختیار سے کہا ہے کہ وہ اپنی اس مہم کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے کوئی سفارش آڑے نہ آنے دیں اور عوام کی رگوں میں زہر اتارنے والوں کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں -

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں