عبدالمجید امجد ساتویں مرتبہ راولپنڈی چیمبر کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نامزد

اتوار 17 دسمبر 2017 18:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء)راولپنڈی چیمبر آؔف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رکن عبدالمجید امجد کوساتویں مرتبہ راولپنڈی چیمبر کی قائمہ کمیٹی برائے سماجی خدمات (CSR)کا چیئرمین نامزد کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد قائمہ کمیٹی برائے سماجی خدمات کے چیئرمین عبدالمجید امجد نے کمیٹی کا پہلا اجلاس بانی پاکستان قائداعظم ؒ کے یوم پیدائش کی مناسبت سے 27 دسمبر کو راولپنڈی چیمبر میں طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

عبدالمجید امجد نے کہاکہ قائمہ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کاکیک کاٹا جائے گا جبکہ قائمہ کمیٹی کی ماضی کی کارکردگی کی تفصیل اور آئندہ کالائحہ ممبران کے سامنے پیش کیا جائے گا جسے متفقہ منظوری کے بعد عمل در آمد کیاجائے گا ۔چیئرمین عبدالمجید امجد نے بتایاکہ قائد اعظم محمد علی جناح کے نام کمیٹی کے پہلے اجلاس کے انتظامات کے لیے تین کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو اس پروگرام کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں