سیالکوٹ کے قریب ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فورسز کی بلاا شتعال فائرنگ ، دو خواتین شہید ،5افراد شدید زخمی

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں ایک بھارتی چیک پوسٹ مکمل تباہ ، دیگر کئی چیک پوسٹوں کو بھی نقصان پہنچا، آئی ایس پی آر

جمعرات 18 جنوری 2018 22:21

سیالکوٹ کے قریب ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فورسز کی بلاا شتعال فائرنگ ، دو خواتین شہید ،5افراد شدید زخمی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) سیالکوٹ کے گائوں کندن پور کے قریب ورکنگ بائونڈری کے چپراڑ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے دو خواتین شہید جبکہ مزید پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے‘ فائرنگ سیالکوٹ چھپرار سیکٹر کے گائوں کنڈان پور میں کی گئی‘ پنجاب رینجرز نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹ تباہ کردی جبکہ دیگر کئی کو بھی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی۔ فائرنگ سیالکوٹ چھپرار سیکٹر کے گائوں کنڈان پور میں کی گئی۔ بھارتی فائرنگ سے دو خواتین شہید جبکہ تین خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پنجاب رینجرز نے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جس سے بھارتی پوسٹ تباہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پاک فو ج کی جوابی کارروائی کے دوران بھارتی فوج کی دیگر کئی چیک پوسٹوں کو بھی نقصان پہنچا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں