چوہدری نثار اور پرویز رشید میں لفظی جنگ

مسلم لیگ ن دو دھڑوں میں بٹ گئی ،چوہدری نثار کے حامی راولپنڈی میں پرویز رشید کے خلاف سراپا احتجاج

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 19 جنوری 2018 19:02

چوہدری نثار اور پرویز رشید میں لفظی جنگ
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ اخبار 19جنوری 2018) :چوہدری نثار اور پرویز رشید میں لفظی جنگ حکمران جماعت میں پھوٹ کا باعث بن گئی۔مسلم لیگ ن دو دھڑوں میں بٹ گئی ،چوہدری نثار کے حامیوں نے راولپنڈی میں پرویز رشید کے خلاف شدید احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے دو سابق وزرا کی لڑائی حکمران جماعت میں پھوٹ پڑنے کا باعث بن گئی۔

(جاری ہے)

ایک طرف سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کے درمیان لفظی جنگ اپنے عروج پر ہے تو دو سری جانب دونوں رہنمائوں کے حامی بھی اپنے قائدین کی حمایت میں ایک دوسرے کے خلاف ڈٹ گئے۔

راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے اپنی ہی قیادت کے خلاف احتجاج کیا۔چوہدری نثار کے حامی دھڑے کا کہنا تھا کہ مرکزی قیادت پرویز رشید کے بیانات کا نوٹس لے کر جلد انکے خلاف کاروائی کرے۔احتجاج میں مظاہرین نے چوہدری نثار کے حق میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔یاد رہے کہ دونوں سابق وزرا میں یہ لفظی جنگ تب چھڑی تھی جب پرویز رشید نے چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن سے نکالنے کی بات تھی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں