شہری بوگس رہائشی اسکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں

اتوار 21 جنوری 2018 20:04

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) راولپنڈی کے ترقیاتی ادارے (آر ڈی اے )نے شہریوں کو بوگس رہائشی اسکیموں میں سرمایہ کاری سے اجتناب کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ صرف آر ڈی اے کی منظور شدہ ھائوسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ کاری کریں ۔ڈائریکٹر آر ڈی اے علی عمران کے مطابق تحصیل راولپنڈی کی حدود میں محض 43ھائوسنگ اسکیمز باقاعدہ این او سی کی حامل اور منظور شدہ ہیں جبکہ 31ھائوسنگ اسکیمیں بوگس ہیں ۔

آر ڈی اے ترجمان حافظ محمد عرفان نے اے پی پی کو بتایاکہ آر ڈی اے نے عوام کو دھوکہ دہی اور فراڈ سے بچانے کے لیے غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی نجی ھائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف جاری آپریشن کے دوران قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والی 43 رجسٹرڈ ھائوسنگ سوسائٹیز کی فہرست جاری کی ہے تاکہ عوام صرف اور صرف قانونی ھائوسنگ اسکیموں میں سرمایہ کاری کریں اور عمر بھر کی جمع پونجی کے ضیاع سے بچ سکیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ آر ڈی اے نے نجی شعبے کی جن 43 منظور شدہ ھائوسنگ اسکیموں کی فہرست جاری کی ہے ان میں ٹاپ سٹی I،ممتاز سٹی ،بحریہ ٹائون فیز 1,2,3،بحریہ فیز 08،گندھارا سٹی ،فیصل ٹائون ،فضائیہ ھائوسنگ سکیم ،آرمی ویلفیئر ھائوسنگ سکیم (ڈیفنس۔1)،ڈاکٹرز کواپریٹو ھائوسنگ سوسائٹی ،،فارن آفس ایمپلائز کواپریٹو ھائوسنگ سوسائٹی ،گارڈن ولاز ،گلشن آباد ،جوڈیشل ایمپلائز کواپریٹو ھائوسنگ سوسائٹی،کہکشاں ٹائون ،یونیورسٹی ٹائون ،کوہسار ویو ھائوسنگ پراجیکٹ ،میونسپل کارپوریشن کواپریٹو ھائوسنگ سکیم،اٹامک انرجی ایمپلائز کواپریٹو ھائوسنگ سکیم ،پاک ایمپلائز کواپریٹو ھائوسنگ سکیم ،رابعہ بنگلوز ،سفاری ولاز1،ریونیو ایمپلائز کواپریٹو ھائوسنگ سوسائٹی،بوستان ایونیو ھائوسنگ پراجیکٹ،سفاری ولازII،خداداد سٹی ،شالیمار ٹائون ،پی آئی اے آفیسرز ھائوسنگ سوسائٹی،ایسٹریج ھائوسنگ اسکیم ،شفاء کواپریٹو ھائوسنگ سوسائٹی،بحریہ پیراڈائز،ترنول ھائوسنگ سکیم ،کلفٹن ٹائون ،ٹی اینڈ ٹی ایمپلائز کواپریٹو ھائوسنگ سوسائٹی ،راولپنڈی ریلوے ایمپلائز کواپریٹو ھائوسنگ سوسائٹی ،اپ کنٹری اینکلوژر ،پی اے آر سی کواپریٹو ھائوسنگ سوسائٹی ،سی بی آر کواپریٹو ھائوسنگ سوسائٹی ،گولڈن جوبلی کواپریٹو ھائوسنگ سوسائٹی ، ،کامنرز سکائی گارڈنز ھائوسنگ سکیم مری ،صنوبر سٹی ،،ایلیٹ ریوری ھائوسنگ اسکیم ،تاج ریذیڈینشیاء ،کیپیٹل سمارٹ سٹی شامل ہیں ۔

آر ڈی اے ترجمان ذرائع نے اے پی پی کو مزید بتایاکہ ترقیاتی ادارے نے 31 نجی ھائوسنگ اسکیموں کو غیر قانونی قرار دے کرعوام کوان میں سرمایہ کاری نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔غیر قانونی قرار دی جانے والی ھائوسنگ اسکیمز میں بابر ھومز ،پارس ولاز ،الفلاح ھومز ،جناح ٹائون ،ائیر پورٹ ایمپلائز کواپریٹو ھائوسنگ سوسائٹی ،گلشن علی ، جنجوعہ ٹائون ون ،ٹو ،تھری ،خیابان ملت ،رسول ٹائون ،نیشنل ٹائون ،خیابان قائد ،ٹی اینڈ ٹی ھائوسنگ سوسائٹی ،او جی ڈی سی ٹائون ،حمزہ ٹائون ،سانگھڑ ٹائون ،گلشن اقبال ،فضل ٹائون فیز 2،گلبرگ ٹائون ،لیک وسٹا ریذیڈینشل راول سٹی ،پام سٹی ،جبار سٹی ،عثمان بلیک ،جوبلی ٹائون ،لائرز ٹائون ،ریڈیوکالونی ،فیڈریشن آف ایمپلائز کواپریٹو ھائوسنگ سوسائٹی ،ثمرزار ھائوسنگ پراجیکٹ ،گلریز ھائوسنگ اسکیم اور میٹرو ھومز شامل ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان آر ڈی اے نے اے پی پی کو بتایاکہ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے ندیم اسلم چوہدری کی خصوصی ہدایات پر بلڈنگ کنٹرول ونگ اتھارٹی اپنی حدود میں غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی ھائوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور زوننگ ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جا رہی ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں