محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ کاغربت مکاو پروگرام

مستحق افراد میںجانوروں کی مفت تقسیم کی تقریب 23 ۔ جنوری کو منعقد ہوگی

اتوار 21 جنوری 2018 21:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء)غربت مکاو پروگرام کے تحت مالی کفالت کے لئے مستحق افراد میںجانوروں کی مفت تقسیم کی تقریب 23 ۔ جنوری کو ضلع چکوال میں ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ راولپنڈی ڈاکٹر غلام حسین بھٹہ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر دیہی علاقوںمیں بیوہ خواتین میں قرعہ اندازی کے تحت دوددھ دینے والے جانور 149 جھوٹیاں اور وہڑیاں مفت تقسیم کی جائیں گی۔

جن کے دودھ کے فروخت سے وہ باآسانی اپنی گذر اوقات کر سکیں گے۔ انہوںنے بتایا کہ صوبائی سیکریٹری لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ پنجاب نسیم صادق کی زیر نگرانی صوبے کے تمام اضلاع میں غرب مکاو پروگرام کے تحت جانوروںکی مفت تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اور اس منصوبے میں شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے خالصتا میرٹ کی بنیاد پر دودھ دینے والے جانور تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں