اُردو پوائنٹ پاکستان راولپنڈیراولپنڈی کی خبریںعوام کے مسائل بلند بانگ دعوئوں اور نعروں سے نہیں بلکہ عمل سے حل ہوتے ..

عوام کے مسائل بلند بانگ دعوئوں اور نعروں سے نہیں بلکہ عمل سے حل ہوتے ہیں،ملک لیاقت

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وچیئرمین یوسی90ملک لیاقت حسین نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل بلند بانگ دعوئوں اور نعروں سے نہیں بلکہ عمل سے حل ہوتے ہیں ، پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی نئی مثال قائم کی ہے ۔

(خبر جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہو ںنے چک جلا ل دین کادورہ کرنے کے دوران اہلیان علاقہ اور مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا․ انہو ںنے کہا کہ پاکستان کے باشعورعوام بخوبی جانتے ہیں کہ عوام کی خدمت مسلم لیگ ن کے سواکسی جماعت نے نہیں کی دھرنے اوراحتجاج کی سیاست کو عوام نے بری طرح مستردکردیا ہے ،آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن پورے ملک میں کامیابی کے جھندے گاڑے گی،جتنے ترقیاتی کام شہبازشریف نے پنجاب بھرمیں کرائے ہیں اس کی تاریخ میں مثال نہیںملتی مسلم لیگ ن کے کارکنان اپنے قائدین نوازشریف،شہبازشریف،چوہدری نثارعلی خان کی قیاد ت میں متحد اور متحرک ہیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں -

راولپنڈی شہر کی مزید خبریں