راولپنڈی، مال روڈ کی تزئین و آرائش کاکام شروع

پیر 22 جنوری 2018 18:01

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) مال روڈ کو ٹی ایم چوک سے چوہڑ چوک تک انواع واقسام کے پودوں ،دیدہ زیب کیاریوں ،گملوں اور آرائشی لوازمات سے سجانے کا کام شروع کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ مال روڈ کی خوبصورتی میں اضافے اور راولپنڈی کینٹ کی اہم ترین شاہراہ کو ٹی ایم چوک فلیش مین سے چوہڑ چوک تک دونوں اطراف اور ڈیوائیڈر گرین بیلٹ کو خوبصورت پھولدار ،آرائشی پودوں ،رنگ برنگی مختلف اقسام کی گھاس اور دیگر آرائشی آئٹمز کے ذریعے بھرپور انداز میں سجایا جائے گا ۔

اس ضمن میں راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے کم و بیش 50سے زائد اقسام کے ہزاروں پودوں اور گھاس کی خریداری کے اقدامات شروع کر دیئے ہیں ۔ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ مال روڈ کی تزئین و آرائش کاباقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں