راولپنڈی،تھانہ نصیر آباد کے علاقے نئی آبادی چاکرہ اور کوہسار کالونی جرائم پیشہ عناصر اور چوروں کی آماجگاہ بن گئی

پیر 22 جنوری 2018 20:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) تھانہ نصیر آباد کے علاقے نئی آبادی چاکرہ اور کوہسار کالونی جرائم پیشہ عناصر اور چوروں کی آماجگاہ بن گئی پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے علاقے میں یومیہ چوری کی1واردات معمول بن گئی جبکہ پولیس نے چوری ڈکیتی کے سد باب کی بجائے مدعیوں کو ہی دھمکانا شروع کر دیا اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات کوہسار کالونی میں نامعلوم چور وقار ٹیلرز کے تالے توڑ کر گاہکوں کے کپڑے ، سلائی مشینیں اور ایل سی ڈی سمیت تمام سامان سمیٹ کر لے گئے پولیس نے ایف آئی آر کے اندراج کی بجائے دکان کے مالک وقار اعوان کو تھانے کے چکر لگوانا شروع کر دیئے اہلیان علاقہ کے مطابق قبل ازیں اسی علاقے میں عادل ٹیلر شاپ اور کریانہ سٹور سمیت متعدد دکانون کے تالے توڑنے کی وارداتوں کے علاوہ نامعلوم چورایک گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اڑا لے گئے لیکن پولیس نے تاحال ایک بھی واردات پر مقدمہ درج نہیں کیا اہلیان علاقہ کے مطابق پولیس گشت کا کوئی تصورنہ ہونے سے پورا علاقہ جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن چکا ہے پولیس اہلکار سارا دن عام شہریوں کو بلیک میل کر دیہاڑی لگاتے ہیں لیکن کسی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں تھانے جانے والے سائلین کو دھتکار کر نکال دیا جاتا ہے اہلیان علاقہ نے آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ راولپنڈی دورے کے دوران مذکورہ علاقے کی صورتحال کا جائزہ لیں اور کرپٹ اہلکاروں کو ضلع بدر کر کے دیانتدار اہلکار تعینات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں