ْاہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنانے والے ملزم کی گرفتاری کے بعد تین روزہ جسمانی ریمانڈ

پیر 22 جنوری 2018 20:53

راولپنڈی22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء)راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں اہل خانہ سمیت 22افراد کو رات بھر گن پو ائنٹ پر یرغمال بنانے والے اور پولیس کو تگنی کا ناچ نچانے والے زخمی ملزم کی گرفتاری ڈال کر اس کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مورگاہ پولیس نے ملزم عبدالرحیم کو ایمبولینس میں ڈال کر انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا،پولیس نے عدالت سے پانچ یوم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے تین یوم کا ریمانڈ منظور کر کر لیا ہے،کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سلمان بیگ نے کی،ملزم عبدالرحیم نے 30دسمبر 2017کی شب سے صبح تک اپنی دو بیویوں 9بچوں سمیت خاندان کے 22افراد کو یرغمال بنا ئے رکھا اور پولیس کے آپریشن سے قبل ملزم کی فائرنگ سے سیالکوٹ سے مصالحت کے لئے بلوایا گیا چچا سسر اکبر خان جاں بحق جبکہ ایلیٹ فورس کا جوان خرم زخمی ہوا تھا،عدالت نے ملزم عبد الرحیم کو آئندہ سماعت 25جنوری کو عدالت میں پیش کر نے کا حکم دیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں