طلباء ٹریفک و روڈ سیفٹی قوانین کو سمجھیں ان پر عمل کریں ۔سی ٹی او

پیر 22 جنوری 2018 20:53

راولپنڈی22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے کہا ہے کہ طلباء سمیت موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ پہننا انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ موٹر سائیکل سے خدا نخواستہ گرنے کی صورت میں سیفٹی ہیلمٹ سر کی جان لیوا چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے جس سے ڈرائیور یا پیچھے بیٹھے سوار دونوں کی جان بچ جاتی ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ پیچھے بیٹھا سوار بھی ہیلمٹ کا استعمال کرے صرف ڈرائیور کے لئے ہی ہیلمٹ پہننا ضروری نہیں بلکہ موٹر سائیکل پر بیٹھے دونوں سواروں کے لئے ہیلمٹ کا استعمال ضروری ہے اس امر کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز کچہری چوک میں مختلف سکولوں سے آئے ہوئے بوائز سکوئوٹس سے ’’ٹریفک قوانین آگاہی پروگرام‘‘ کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ طلباء ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین کو سمجھیں ان پر عمل کریں اور اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے یہ پیغام دوسرے روڈ یوزرز تک پہنچائیں طلباء ٹریفک آگاہی مہم میں ٹریفک پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ چلیں سکول ، گھرہر جگہ ا ٓگاہی میں اپنا کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے کہا کہ ٹریفک قوانین آگاہی مہم کو تیز کر دیا گیا ہے کیونکہ ٹریفک پولیس آن گرائونڈ شہریوں کو ٹریفک سہولیات فراہمی کے ساتھ ساتھ روڈیوزرز کی جان ومال کے تحفظ کے لیئے بھی کوشاں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں