اُردو پوائنٹ پاکستان راولپنڈیراولپنڈی کی خبریںڈھوک سیداں اراضی کیس کا فیصلہ (آج) سنایاجائے گا

ڈھوک سیداں اراضی کیس کا فیصلہ (آج) سنایاجائے گا

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2018ء)ڈھوک سیداں میں وفاق کی 108کنال اراضی پنجاب حکومت کے ترقیاتی کاموں کے لیے الاٹمنٹ کیس کا فیصلہ (آج)23جنوری کو سنایا جائے گا ۔

(خبر جاری ہے)

ڈھوک سیداں میں وفاق کی 108کنال اراضی پنجاب حکومت کے ترقیاتی کاموں کے لیے الاٹمنٹ کیس کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے محفوظ کیا تھا۔مذکورہ کیس کے درخواست گذار محمد انوار ڈار ایڈووکیٹ نے پیر کو ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ڈھوک سیداں اراضی کیس کا فیصلہ 23جنوری کو لاہور ہائی کورٹ کے جج مسٹر جسٹس خالد محمود ملک سنائیں گے ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

راولپنڈی شہر کی مزید خبریں