راولپنڈی،غربت کے ہاتھوں مجبور باپ نے اپنی 13سالہ بیٹی کائنات کو 53سالہ بوڑھے سے بیاہ دیا

حسن ابدال پولیس نے شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کردولہااورلڑکی کے والدکو گرفتارکر لیا، نکاح خواں فرا ر

ہفتہ 17 فروری 2018 19:50

راولپنڈی،غربت کے ہاتھوں مجبور باپ نے اپنی 13سالہ بیٹی کائنات کو 53سالہ بوڑھے سے بیاہ دیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) تھانہ حسن ابدال کے علاقے میںغربت کے ہاتھوں مجبور باپ نے اپنی 13سالہ بیٹی کائنات کو 53سالہ بوڑھے سے بیاہ دیااطلاع ملنے پرحسن ابدال پولیس نے شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کردولہااورلڑکی کے والدکو گرفتارکر لیاجبکہ نکاح خواں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا چائلڈ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آگیا,پولیس کواطلاع ملی کہ حسن ابدال کے گاؤں پنڈ مہری میں محمد عارف سکنہ مردان کی بیٹی 13سالہ کائنات کی شادی 53سالہ شخص کے ساتھ کی جارہی ہے اورابھی اسکی رخصتی ہو رہی ہے پولیس نے شادی والے گھر پہنچ کر پڑتال کی تو معلعم ہوا کہ کائنات کا نکاح 11فروری کو کردیاگیاہے اوراب رخصتی کی تقریبات جاری ہیں جس پر پولیس نے لڑکی کے والد محمدعارف اوردولہااخترنوازکوگرفتار کرلیا جبکہ لڑکی کو دارالامان بھجوادیاگیانکاح خواں مولوی محمد اسماعیل گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں