ڈسٹر کٹ اوور سیز پا کستا نیز کمیٹی کا اجلا س،چیئر مین ٹا سک فو رس کی جا نب سے تمام در خوا ستوں پر فو ری احکامات جا ری

منگل 20 فروری 2018 15:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء)ڈسٹر کٹ اوور سیز پا کستا نیز کمیٹی کا اجلا س چیئرمین ٹاسک فورس اورسیز پاکستانیز افتخار احمد وارثی کے ز یر صدا رت ڈ پٹی کمشنر آ فس میںہوا۔اس مو قع پراسسٹنٹ کمشنرصدرتسنیم علی خان اور ملک قیصر اعوان، چو ہد ری ثا قب، فوکل پر سن او پی ایف قیصر زمان ملک ،ڈی ایس پی انو سٹی کیشن مر زا طاہرسکند ر ، تحصیلدار منصور احمد، سمیت ضلعی اداروں کے افسران بھی مو جود تھے ۔

اجلاس میں مجمو عی طو رپرمحکمہ مال،پولیس،ٹی ایم او، اینٹی کرپشن، جعلی ہاو،ْسنگ سکیموں،آر ڈی اے اور محکمہ ایکسائز سے متعلقہ51درخو استوں کی سماعت کی گئی ۔ چیئر مین ٹا سک فو رس کی جا نب سے فر یقین کا مو قف سننے کے بعد تمام در خوا ستوں پر فو ری احکامات جا ری کئے گئے اور متعلقہ محکموں کوہدا یت کی گئی کہاوور سیز کے ان مسا ئل کے حل کیلئے غیر ضروری تا خیرسے ممکنہ حد تک بچتے ہو ئے جس قدر جلد ی ہو ان کے حل کیلئے منا سب اقدا ما ت کئے جا ئیں ۔

(جاری ہے)

شر کا ء سے خطا ب کر تے ہو ئے افتخا راحمد وا رثی نے مز ید کہا کہ اوور سیز پا کستا نی سالا نہ ار بوں روپے زرمبا دلہ پا کستا ن بھیج کر ملک و قوم کی تر قی اور معیشیت کو مظبوط بنا نے کے لئے بیش بہا خد مات سر انجام دے رہے ہیں، ان کے جان و ما ل اورخاندان کو تحفظ فر اہم کر نے کے لئے وزیر اعلی پنجاب کے حکم کے مطابق تما م متعلقہ افسران ز یر سما عت مقد موں کو تر جیحی بنیادوں پر مقر رہ مد ت میں نمٹائیں ۔

نیزان معا ملا ت پرلاپرواہی اورتساہل برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اوور سیز کی شکا یا ت کے فو ری ازا لے کے لئے خصو صی عدا لتیں بھی تشکیل د یں گئیں ہیں تا کہ موصول شدہ شکا یا ت کے فو ری طو ر پر ازا لے کے لئے اقدا مات کر کے انہیں عدا لت کے غیر ضروری چکر وں سے بچا کر انصاف کی فو ری د ستیا بی کو یقینی بناتے ہو ئے ممکنہ ر یلیف فرا ہم کیا جا سکے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں