بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے نوجوان شہید

نوجوان کی شناخت انضمام امین کے نام سے ہوئی جو تیتری میں واقع کرش پلانٹ پرکام میں مصروف تھا بھارتی فوج کی فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی ،ْ بھارتی چوکی کو نشانہ بنایا ،ْآئی ایس پی آر

جمعہ 23 فروری 2018 13:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 19 سال کا نوجوان شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے بارڈر کے قریب تیتری کے علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک 19 سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق نوجوان کی شناخت انضمام امین کے نام سے ہوئی جو تیتری میں واقع کرش پلانٹ پرکام میں مصروف تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکی کو نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں