میٹرو بس میں خواتین کے لیے سفر کرنا عذاب بن گیا

جمعہ 23 فروری 2018 18:24

میٹرو بس میں خواتین کے لیے سفر کرنا عذاب بن گیا
راولپنڈی23فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) میٹرو بس میں خواتین کے لیے سفر کرنا عذاب بن گیا ،میٹرو بس سروس میں خواتین کے لیے مختص کمپارٹمنٹ پر مرد قابض ہو گئے ،خواتین مسافر شدید مشکلات کا شکار ہو گئیں ۔جڑواں شہروں کے مابین میٹر بس سروس کے ذریعے سفر کرنے والی خواتین نے اے پی پی کو بتایاکہ صدر سے اسلام آباد جاتے ہوئے لیڈیز کمپارٹمنٹ میں مرد مسافروں کے ؔآجانے سے خواتین مسافر کا سفر اجیرن ہو کر رہ گیا ہے جبکہ خواتین کے لیے مخصوص نشستوں کی نشاندہی کے باوجود مرد مسافر ان سیٹوں پر براجمان ہو جاتے ہیں ۔

میٹرو بس کی مسافر ایم ایس سی کی طالبہ نے اے پی پی کو بتایاکہ خواتین کمپارٹمنٹ پر مردوں کے قابض ہونے کے بارے میں میٹرو بس انتظامیہ کو بھی شکایت کی گئی تاھم میٹرو بس ا نتظامیہ نے تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا ۔

(جاری ہے)

میٹرو بس سروس کی دیگر خواتین مسافروں نے بھی اسی قسم کی شکایات کیں اور اے پی پی کو بتایاکہ میٹرو بس انتظامیہ خواتین مسافروں کے مسائل کے حل کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ۔

خواتین نے مطالبہ کیاکہ میٹر و بس میں کم ازکم ایک گارڈ کی تعیناتی کی جائے جو کہ مرد حضرات کو خواتین کے لیے مختص نشستوں پر بیٹھنے یا خواتین کے کمپارٹمنٹ میں سفر کرنے سے باز رکھ سکے ۔مسافروں نے بتایاکہ اسی طرح معذور افراد کی مخصوص نشستوں پر بھی صحت مند افراد براجمان ہو جاتے ہیں اور معذور افراد کوکھڑے رہ کر سفر کرنا پڑتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں