چوہدری نثار علی خان راولپنڈی کی سیاست میں لازم و ملزوم ہیں، چوہدری مامون

منگل 17 اپریل 2018 21:27

چوہدری نثار علی خان راولپنڈی کی سیاست میں لازم و ملزوم ہیں، چوہدری مامون
راولپنڈی17اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما چوہدری محمد مامون انور نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان راولپنڈی کی سیاست میں لازم و ملزوم ہیں جو لوگ اس خوش فہمی میں ہیں کہ چوہدری نثار پارٹی چھوڑیں گے ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی، چوہدری نثارعلی خان مسلم لیگ (ن) میں ہیں اورآئندہ بھی مسلم لیگ (ن) میں ہی رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رینج روڈ پر اپنے آفس میں کارکنان کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن کیلئے کارکن یکجا ہو کر چوہدری نثار علی خان اور چوہدری تنویر کی سربراہی میں مکمل جوش و خروش سے لڑیں گے اور قیادت کے ساتھ مل کر کامیابی یقینی بنائیں گے، مسلم لیگ (ن) اس بار بھی پہلے کی طرح اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لے گی اور ہم اپنی قیادت کے ساتھ مل کر مفاد پرست ٹولوں کا مکمل صفایا کر دیں گے، عوام باشعور ہوچکے ہیں اور مسلم لیگ ن کو ہی بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ ملک اسی صورت ترقی کرئے گا جب مسلم لیگ ن برسراقتدارآئیگی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں