آرمی چیف سے سری لنکن فوج کے کمانڈر کی ملاقات ،ْ

دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پیر 23 اپریل 2018 16:57

آرمی چیف سے سری لنکن فوج کے کمانڈر کی ملاقات ،ْ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن آرمی کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل سینانائیکے نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سری لنکن آرمی چیف نے ملاقات جی ایچ کیو میں کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور اور ملٹری ٹو ملٹری تعلقات پر تبادلہ خیال کے علاوہ علاقائی سیکورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن کمانڈر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کو سراہا۔ سری لنکن کمانڈر کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں