عمران نیازی نے 20 اراکین صوبائی اسمبلی پر ووٹ فروخت کرنے کا الزام عائد کرکے نہ صرف خیبر پختونخواہ کے عوام کے منتخب نمائندوں بلکہ پختون قوم کی غیرت کو للکارا ہے،عابد شیر علی

پیر 23 اپریل 2018 20:17

عمران نیازی نے 20 اراکین صوبائی اسمبلی پر ووٹ فروخت کرنے کا الزام عائد کرکے نہ صرف خیبر پختونخواہ کے عوام کے منتخب نمائندوں بلکہ پختون قوم کی غیرت کو للکارا ہے،عابد شیر علی
راولپنڈی+ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے 20 اراکین صوبائی اسمبلی پر ووٹ فروخت کرنے کا الزام عائد کرکے نہ صرف خیبر پختونخواہ کے عوام کے منتخب نمائندوں بلکہ پختون قوم کی غیرت کو للکارا ہے، عمران نیازی کے پاس پختون قوم کیخلاف کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں وگرنہ عوامی عدالت کے کٹہرے میں کھڑے ہونے کیلئے تیار رہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا،چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ بخیلی کرنے والے تبدیلی نہیں لاسکتے،خیبر پختونخواہ میں 20 لوگوں کو رسواء کرکے نکالا جائیگا اور پھر ٹکٹوں کی منڈی لگائی جائے گی اورحق داروں کا حق مار کر اے ٹی ایم مشینیوں کوٹکٹ دئیے جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ ملنگ وزیراعلیٰ نے عمران نیازی کے سوا کسی اور کا حکم نہ ماننے کا بیان دیکر ثابت کردیا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں ہونیوالی کرپشن کے بادشاہ عمران نیازی ہیں جن کے حکم پر احتساب سیل کو پہلی فرصت میں ہی بند کردیا گیا تھا،انہوں نے کہا کہ ڈبل سوٹا لگانے والا ملنگ اور حکم دیکر جیبیں بھرنے والے ملک میں خاک تبدیلی لائیں گے،انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ یہ خیبر پختونخواہ حکومت کے سرکاری وسائل استعمال کرکے بھی مینار پاکستان گرائونڈ نہیں بھر سکیں گے،شیخ رشید لال حویلی سے چار گاڑیاں بھر کر نہیں لے جاسکتا وہ بھی جہانگیر ترین یا علیم خان کی گاڑیوں کے سامنے کھڑا ہوکر تصویر بنائے گااور کہے گا کہ پنڈی سے ہزاروں لوگ لایا ہوں،چوہدری عابد شیر علی نے مذید کہا کہ ہمیشہ لاہور کی ترقی کی مخالفت کرنے والوں کا لاہور کی غیور عوام نے بائیکاٹ کردیا ہے،فیصل آباد اور پنڈی والے بھی ساتھ نہیں دیں گے،خیبر پختونخواہ کے عوام کو بھی میرا مشورہ ہے کہ ایسی تبدیلی کو ٹھوکر ماردیں جن سے ان کی عزت نفس پر حرف آئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں