آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر پولینڈ پہنچ گئے ،ْ وزیر دفاع اور نائب وزیر سے ملاقاتیں

بدھ 20 جون 2018 19:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر پولینڈ پہنچ گئے ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورہ پولینڈ کے دوران وہاں کے وزیردفاع اور نائب وزیر سے ملاقاتیں کیں ۔

(جاری ہے)

جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولینڈ کی عسکری قیادت سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں،اس دوران علاقائی سیکورٹی ،دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پوزنان میں لینڈ فورسز ٹریننگ سینٹر ، ملٹری ایوی ایشن ورکس اوروارسا میں پولش آرمامنٹ گروپ کا بھی دورہ کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پولینڈ پہنچنے پر آرمی چیف کو مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں