نوازشریف کے ساتھ کیا اختلافات تھے مناسب وقت پر سچ سچ بتائوں گا ، کوئی ٹکٹ کے ساتھ آئے یا بغیر ٹکٹ کے یہاں کے عوام انہیں رد کریں گے، مجھے کشمیریوں کے قاتل راج ناتھ کو جواب دینے سے روکا گیا ، چوہدری نثار

آئندہ انتخابات میں مخالفین کو شکست دیں گے ،کسی سے پوچھے بغیر میں کراچی میں امن شروع کیا میرا مقابلہ ان سے ہے جو مشرف کے ساتھ رہ چکے ہیں، سیاست میں آکر کوئی ملزپٹرول پمپ اور فیکٹری نہیں بنائی بلکہ اپنے حلقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا میرے حلقے کا مقابلہ نواز شریف ، شہبازشریف اور زرداری کے حلقے سے کرنا اگر حلقے میں ترقی نہیں ہوئی ہے تو ووٹ مت دینا ،عمران خان کا ٹکٹ لے کر ایک امیدوار بڑی بڑی باتیں کرتا ہے، جلسے سے خطاب

اتوار 24 جون 2018 20:40

نوازشریف کے ساتھ کیا اختلافات تھے مناسب وقت پر سچ سچ بتائوں گا ، کوئی ٹکٹ کے ساتھ آئے یا بغیر ٹکٹ کے یہاں کے عوام انہیں رد کریں گے، مجھے کشمیریوں کے قاتل راج ناتھ کو جواب دینے سے روکا گیا ، چوہدری نثار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ساری زندگی عزت سے سیاست کی کسی سے ڈیل نہیں کیا ۔ نوازشریف کے ساتھ کیا اختلافات تھے مناسب وقت پر سچ سچ بتائوں گا ۔ مجھے کشمیریوں کے قاتل راج ناتھ کو جواب دینے سے روکا گیا ۔ کسی سے پوچھے بغیر میں کراچی میںامن شروع کیا ۔ میرا مقابلہ ان سے ہے جو مشرف کے ساتھ رہ چکے ہیں۔

سیاست میں آکر کوئی ملزپٹرول پمپ اور فیکٹری نہیں بنائی بلکہ اپنے حلقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا۔ آج میرے حلقے کا مقابلہ نواز شریف ، شہبازشریف اور زرداری کے حلقے سے کرنا اگر حلقے میں ترقی نہیں ہوئی ہے تو ووٹ مت دینا ۔ عمران خان کا ٹکٹ لے کر ایک امیدوار بڑی بڑی باتیں کرتا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چکری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں چکری جلسہ سے بڑا جلسہ نہیں دیکھا ۔

آئندہ انتخابات میں مخالفین کو شکست دیں گے ۔ کوئی ٹکٹ کے ساتھ آئے یا بغیر ٹکٹ کے یہاں کے عوام انہیں رد کریں گے ۔ ساری زندگی کسی کے ساتھ ڈیل نہیں کی، میری پارٹی مجھے روکتی رہی لیکن میں نہیں رُکا، ثابت کروں گا کہ کیوں آزاد کھڑا ہوا ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں حلال حرام کی تمیز ختم ہوگئی ہے ۔ ساری زندگی کسی کے آگے سر نہیں جھکایا ۔

سیاست ہمیشہ عزت کیلئے کی۔ کارکنوں نے میرا جذبہ بڑھا دیا ۔ نواز شریف سے کیا اختلافات تھے سچ سامنے آنا چاہیے اور عوام کو حقائق سے آگاہ کروں گا۔ مجھے کشمیریوں کے قاتل راج ناتھ کو جواب دینے سے روکا گیا ، میں نے راج ناتھ کو ایسا جواب دیا کہ وہ بھاگ گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے نواز شریف اور فوج سے پوچھے بغیر کراچی آپریشن شروع کیا۔

دہشتگردی کی جنگ فوج سے ملکر لڑی آج ملک میں امن ہے ۔ ناموس رسالت سے متعلق سوشل میڈیا پر طوفان اٹھا تو نواز شریف نے زمہ داری مجھے دی ، میں نے فیس بک کے وائس پریزیڈنٹ کو کال کرکے بتایا کہ مسئلہ حل کرو ورنہ پاکستان میں فیس بک بند کردوں گا۔ چوہدری نثار علی خان کا مزید کہنا تھا کہ میرا مقابلہ ان سے ہے جو مشرف کے ساتھی رہ چکے ہیں۔ آج عمران خان فٹ ہوگئے جنہوں نے کسی کو فائدہ نہیں پہنچایا وہ عمران خ؂ن عمران خان کو کیا دیں گے ۔

میں نہ تحریک انصاف اور نہ لیگ کی طرف دیکھتا ہوں۔آج جو ٹیکسلا سے آیا ہے وہ وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں ان سے پوچھنا کہ حلقے کے عوام کے لئے کیا کام کئے ہیں۔ میرے حلقے میں70فیصد لوگوں کو پانی مل چکا ہے ۔ عمران خان کا ٹکٹ لے کر ایک امیدوار بڑی باتیں کرتا ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ انقلاب لے کرآئیں گے یہ انقلاب نہیں بگاڑ لائیں گے ۔ انہو ن نے کہا کہ الیکشن میں لوگوں کو بلانے کیلئے منت سماجت کرتے ہیں۔

میں نے سیاست میں آکر کوئی ملز ، پٹرول پمپ اور فیکٹری نہیں بنائی بلکہ اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کی ۔ حلقے میں اگر ترقیاتی کام نہیں ہوئے تو مجھے ووٹ مت دینا ۔ میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے تک و دو کرتا رہا ۔ ابھی بہت کام ہونا باقی ہے ۔ میرے حلقے کا موازنہ نواز شریف کے حلقے سے کرو ۔ اگر حلقہ پیچھے ہے تو ووٹ نہ دینا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں