راولپنڈی، نجی سکو لو ں کی رجسٹریشن کے لئے قا ئم کمیٹی نے دو تعلیمی ادا رو ں کی رجسٹریشن کی حتمی،64 کی مشروط منظو ری ،4 کا فیصلہ مو خرکر دیا

اتوار 24 جون 2018 23:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) ضلعی ایجو کیشن اتھار ٹی راولپنڈی کی نجی سکو لو ں کی رجسٹریشن کے لئے قا ئم کمیٹی نے دو تعلیمی ادا رو ں کی رجسٹریشن کی حتمی،64 کی مشروط منظو ری دے دی، جبکہ 4 نجی تعلیمی ادا رو ں کا فیصلہ مو خرکر دیا ہے،اس ضمن میں ضلعی ایجو کیشن اتھا ر ٹی کی رجسٹریشن کمیٹی کا اہم اجلا س زیر صدا رت چیف ایگزیکٹو افسرڈا کٹر طا رق محمو د قاضی منعقد ہوا جس میں ضلعی ایجو کیشن افسر عا مر اقبا ل ملک، ضلعی ایجو کیشن اتھا ر ٹی کی رجسٹریشن کمیٹی کے ممبر اور آل پرا ئیوٹ سکو لز منیجمنٹ ایسو سی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدرابرا ر احمد خا ن، والدین کی نما ئندے سید اعجا ز حسین شا ہ،اور ارشا دسلطا ن نے شر کت کی،ضلعی ایجو کیشن افسر راولپنڈی نے مجمو عی طو ر پر 70 نجی سکو لو ں کے کیس کمیٹی کے سا منے پیش کئے،جن میں سے 37نئے کھلنے والے ادا رے جبکہ 33کے قریب رجسٹریشن میں تو سیع کے کیسز شا مل تھے،کمیٹی نے تما م کیسز کا بغو ر جا ئزہ لیا 4 نجی تعلیمی ادا رو ں کی رجسٹریشن کے فیصلے کو مو خر کر دیا، 2 نجی تعلیمی ادا رو ں کو بغیر اعترا ض کے منظو ری دی،جبکہ 64تعلیمی ادا رو ں کو مشرو ط منظو ری دے دی،زیا دہ تر تعلیمی ادا رو ں کے کا غذا ت نا مکمل ہو نے کی وجہ سے ان کو مشروط منظو ری دی گئی، اس موقع پر آل پرا ئیویٹ سکو لز منیجمنٹ ایسو سی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرا ر احمد خان نے ڈاکٹر طارق محمود قاضی سے درخواست کی کہ نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کے لئے کیسز کو جلد سے جلد نمٹانے کے لئے مزید انسپیکشن کمیٹیاں تشکیل دی جائیں تاکہ بغیر کسی تاخیر کے وہ اپنے کیس الحاق کے لئے راولپنڈی تعلیمی بورڈ میں بروقت جمع کروا سکیں اور رجسٹریشن پروسیجر کو آ ن لائن کیا جائے جس پر قاصی طارق محمود نے عملدرآمد کی یقین دہائی کرائی انہوں نے ڈی ای او ایجوکیشن عامر اقبال ملک کو گزشتہ میٹنگ میں نجی تعلیمی اداروں کو حتمی منظور ی پر رجسٹریشن لیٹرز فوری جاری کرنے کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں