روالپنڈی کے بازار میں شیخ رشید کی دلچسپ انٹری

شیخ رشید بازار میں کھڑے ہو کر مونچھیں بنواتے رہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 15 جولائی 2018 15:23

روالپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 جولائی 2018ء) پنڈی بوائے کا ووٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا ایک اور اسٹائل سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انتخابی مہم چلانے میں سب سیاسی رہنماؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60اور 62 راولپنڈی سے انتخاب لڑیں گے جہاں تحریک انصاف کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور ان دونوں نشستوں پر پی ٹی آئی نے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا۔

شیخ رشید نے اپنے حلقے میں انتخابی مہم بھی زور و شور سے جاری رکھی ہوئی ہے۔کبھی شیخ رشید موٹر سائیکلوں پر نظر آتے ہیں تو کبھی عام لوگوں میں بیٹھے ناشتہ کرتے نظر آتے ہیں۔لیکن اب کی بار شیخ رشید نے انتخابی مہم کا ایک انوکھا انداز اپنایا ہے ۔

(جاری ہے)

شیخ رشید انتخابی مہم کے سلسلے میں بازار میں دلچسپ انٹری دی ہے۔شیخ رشید کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ رشید نے بازار میں کھڑے ہو کر ہی مونچھیں بنوانا شروع کر دی ہیں۔

اور کہا جا رہا ہے کہ شیخ رشید ووٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا فن خوب جانتے ہیں۔عوام لیڈر کا یہ عوامی انداز سوشل میڈیا پر بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔یاد رہے اس سے پہلے شیخ رشید اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں موٹرسائیکل پر سوار ہو کر اپنے حلقے میں نکلے تھے اور ناشتے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہ تھا ا کہ سوچ رہا ہوں قلم دوات کی جگہ موٹرسائیکل کا انتخابی نشان لے لوں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اعلان کیا کہ وہ انتخابی مہم کے آخری 10 روز موٹرسائیکل پر مہم چلائیں گے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار میں آ کر نالہ لئی ایکپسریس اور غازی بروتھا پراجیکٹ مکمل کروں گا اور چوروں اور ڈاکوؤں کی لوٹی دولت واپس لاؤں گا۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ وہ انتخابات میں راولپنڈی کی دونوں نشستوں پر ریکارڈ ووٹ حاصل کریں گے۔ اور قلم دوات اور بلا راولپنڈی سے تمام سیٹیں جیتیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں