راولپنڈی میں مرغبانی کا مفت تربیتی کورس (آج)شروع ہو گا

اتوار 15 جولائی 2018 16:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) راولپنڈی میں مرغبانی کا مفت تربیتی کورس (آج) 16جولائی سے شروع ہو گا ۔ڈائریکٹر پولٹر ی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی ڈاکٹر عبدالرحمن نے اے پی پی کو بتایاکہ مر غبانی کے شعبے سے وابستہ افراد کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مر غبانی کا ایک ہفتے کا تر بیتی کورس 16 جولائی سے پولٹر ی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی میں شروع ہوگاجوکہ 21 جولائی تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ مرغبانی کے تر بیتی کورس میں شرکت کے خواہشمندخواتین وحضرات درخواست فارم حاصل کر کے اپنی رجسٹریشن مورخہ 16جولائی 2018تک ادارہ میں جمع کروا سکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ اس کورس کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں