پاک ایران فوجی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ،

اسکے خطے کے امن و سکیورٹی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے،آرمی چیف

پیر 16 جولائی 2018 14:34

پاک ایران فوجی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ،
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک ایران مسلح افواج میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے تعاون سے خطے کے امن و سکیورٹی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے جبکہ ایرانی چیف آف جنرل سٹاف میجر جنر ل ڈاکٹر محمد باقری نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کے دورہ ایران کے بعد پاک ایران مسلح افواج کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل سٹاف میجر جنر ڈاکٹر محمد باقری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور‘ خطے کی سکیورٹی صورتحال‘ دفاعی تعاون اور پاک ایران بارڈر مینجمنٹ پر بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک ایران مسلح افواج میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ تعاون سے خطے کے امن و سکیورٹی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ ایرانی چیف آف جنرل سٹاف میجر جنر ڈاکٹر محمد باقری نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی مذمت کی۔ آرمی چیف کے دورہ ایران کے بعد پاک ایران مسلح افواج کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں