حکومت پنجاب نے سیاسی پارٹیوں سے وابستہ 786 سے زائد مشکلات پیدا کرنے والے افراد کی شناخت کر لی

پیر 16 جولائی 2018 15:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) حکومت پنجاب نے سیاسی پارٹیوں سے وابستہ 786 سے زائد مشکلات پیدا کرنے والے افراد کی شناخت کی ہے اور ڈویژنل پولیس سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان فسادیوں کو مانیٹر کریں تاکہ انتخابی اور پولنگ مہم کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت اس لئے بھی پریشان ہے کہ سیاسی جماعتوں کے ان سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن ایک حساس معاملہ ہو سکتا ہے ۔

اس کی وجہ سیاسی جماعتوں سے ان کی وابستگی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ صوبائی حکام نے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ پولیس سربراہوں اور ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈویژن کی سطح پر ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی میٹنگ بلائیں تاکہ انتخابی مہم کے دوران کسی بھی سبوتاژ کی کارروائی سے بچنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جا سکیں ۔پولیس کو انتظامی امور کو بہتر طور پر چلانے کے لئے سریع الحرکت تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے الیکشن کے دوران اور الیکشن سے پہلے بچا جا سکے ۔صوبائی حکام پہلے ہی رپورٹ دے چکے ہیں اور یکم جون اور 21 جون کے دوران پنجاب میں الیکشن سے متعلقہ 9 واقعات اور تصادم رونما ہو چکے ہیں جن میں دو لوگ مارے گئے تھے ۔۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں