آرمی چیف کوافغان صدرکافون،حالیہ دہشتگردی واقعات پراظہارافسوس

افغان صدر کی الیکشن کے دوران سرحد پرسکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کی یقین دہانی، الیکشن کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز کیساتھ تعاون کریں گے،افغان صدر کی گفتگو،آرمی چیف نے افغان صدر کے جذبات کا شکریہ ادا کیا۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 16 جولائی 2018 18:45

آرمی چیف کوافغان صدرکافون،حالیہ دہشتگردی واقعات پراظہارافسوس
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جولائی 2018ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید سے افغان صدر نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں افغان صدر نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات اور جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو افغان صدر نے ٹیلیفون کیا ہے۔

(جاری ہے)

افغان صدر نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات پراظہار افسوس اور دھماکوں میں جانی نقصان پراظہار تعزیت بھی کیا ہے۔ اس موقع پرافغان صدر نے پاک افغان سرحد پرسکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی کروائی۔ افغان صدر نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پرسکیورٹی مزید بہتر بنائیں گے۔الیکشن کے دوران افغانستان میں سکیورٹی بہتر بنائی جائے گی۔ اسی طرح پاکستان میں الیکشن کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں گے۔ افغان صدر کی یقین دہانی اور ان کے جذبات پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کاشکریہ ادا کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں