میاں نواز شریف پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کی جا سکی،مریم اورنگزیب

عوام 25جولائی کو ایک مرتبہ پھر پاکستان مسلم لیگ ن کوووٹ دے گی، سابق وزیر اطلاعات کی اڈیالہ جیل کے باہر بات چیت

پیر 16 جولائی 2018 19:50

میاں نواز شریف پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کی جا سکی،مریم اورنگزیب
راولپنڈی 16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن کی راہنماء اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کی جا سکی ۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور مریم نواز سے اظہار یکجہتی کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر دیگر مسلم لیگی راہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف کا بیانیہ ہر پاکستانی کا بیانیہ ہے ، مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے ۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہاکہ گذشتہ روز سرگودھا ،سیالکوٹ اور جھنگ میں پی ٹی آئی کے جلسوں میں خالی سیٹوں نے ثابت کر دیا کہ لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے ۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہاکہ عوام 25جولائی کو ایک مرتبہ پھر پاکستان مسلم لیگ ن کوووٹ دے گی اور پی ٹی آئی کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائے گی ۔اس موقع پر مئیر راولپنڈی سردار نسیم ،سابق ایم این اے طاہرہ اورنگزیب ،سابق ایم پی اے زیب النساء اعوان ،لبنیٰ ریحان و دیگر مسلم لیگی کارکنان موجود تھے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں