راولپنڈی،شیخ رشیداحمد کا کل لیاقت باغ میں حلقہ این ای60اور62کے مشترکہ انتخابی جلسے کی منسوخی کا اعلان

عمران خان کی مصروفیت کی وجہ سے منسوخ ہونے والا یہ جلسہ اب22جولائی کو ہو گاجس سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان خطاب کریں گے 18کے انتخابات میں یہ راولپنڈی کا سب سے برا انتخابی جلسہ ہو گاجبکہ انتخابی مہم کا آخری جلسہ 23جولائی کو کمرشل مارکیٹ میں ہو گا

پیر 16 جولائی 2018 23:41

راولپنڈی،شیخ رشیداحمد کا کل  لیاقت باغ میں  حلقہ این ای60اور62کے مشترکہ انتخابی جلسے کی منسوخی کا اعلان
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کل (بروز منگل)رات لیاقت باغ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این ای60اور62کے مشترکہ انتخابی جلسے کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی مصروفیت کی وجہ سے منسوخ ہونے والا یہ جلسہ اب22جولائی کو ہو گاجس سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان خطاب کریں گے اور2018کے انتخابات میں یہ راولپنڈی کا سب سے برا انتخابی جلسہ ہو گاجبکہ انتخابی مہم کا آخری جلسہ 23جولائی کو کمرشل مارکیٹ میں ہو گا ان خیالات کااظہار انہوں نے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور شہرکے مختلف بازاروں کے دورے کے موقع پر تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہا کہ الیکشن کا التوا چاہنے والے ملک دشمن ہیں،عوام 25جولائی کو گھروں سے نکلیں اور قلم دوات وبلے کوووٹ دیں تاکہ مضبوط حکومت بنے،ملکی معیشت کاجنازہ نکل چکاہے، معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے ابھی سے تیاری کرناہوگی کہ سرمایہ کاری کیسے لائی جائے اوربیروزگاری کاخاتمہ کیسے کیاجائے،راولپنڈی میں ہماری انتخابی مہم یکطرفہ جارہی ہے، مخالفین کی نہ تو کہیں انتخابی مہم نظرآتی ہے اورنہ ہی کوئی بڑا جلسہ ہورہاہے، ن لیگ کے متعدد چیئرمینوں سے رابطہ ہے، این اے 60اور62میں ن لیگ کا 80فیصد ووٹر قلم دوات پر مہر لگائے گا، گلیوں اوربازاروں میں انتخابی مہم کیلئے 15ہزارروپے کا اسپیشل موٹرسائیکل تیار کرایاہے، عمران خان 22جولائی کو رات 11بجے لیاقت باغ میں تاریخی جلسہ عام سے خطاب کرینگے جبکہ 23جولائی کو دونوں حلقوں میں قلم دوات کی انتخابی مہم اوررات کولیاقت باغ میں جلسہ ہوگا شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ الیکشن میں صرف 7دن رہ گئے ہیں اس لئے آج 17جولائی کا جلسہ منسوخ کردیاہے اور اب لیاقت باغ میں بڑا جلسہ 22جولائی کوہوگا جس سے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کراچی سے واپسی کے بعد رات 11 بجے خطاب کریں گے، 23جولائی کو بھی دن بھر قلم دوات کی تعارفی وانتخابی مہم کے بعد رات کو لیاقت باغ میں جلسہ عام ہوگا انہوں نے کہاکہ جولوگ الیکشن کاالتوا چاہتے ہیں وہ ملک دشمن ہیں اور التواء کامطالبہ کرنا جمہوریت دشمنی کے مترادف ہے راولپنڈی کے حلقوں این اے 60اور62میں انتخابی مہم کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ہماری مہم یکطرفہ جارہی ہے اورمخالفین کہیں نظرہی نہیں آرہے اورنہ ہی ان کاکوئی جلسہ ہواہے شیخ رشیداحمد نے کہاکہ ن لیگ کے متعدد چیئرمین ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں اور 25جولائی کو ن لیگ کے 80فیصد ووٹر این اے 60اور62میں قلم دوات پر مہر لگائیں گے انہوں نے کہاکہ عوام 25جولائی کو گھروں سے نکلیں اور قلم دوات وبلے کوزیادہ سے زیادہ ووٹ دیں تاکہ ہنگ پارلیمنٹ نہ بنے اور مضبوط حکومت بنے،ہم عمران خان کے ساتھ ہیں اورمل کرحکومت بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے راجہ بازار، تلواڑاں بازار، ٹرنک بازار، سبزی منڈی اور دیگر بازاروں کادورہ کیاجہاں تاجربرادری نے ان کابھرپور استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں ، ہار پہنائے گئے اور قلم دوات کی کامیابی کے نعرے لگائے گئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں