عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سمیت 23 افراد کیخلاف مقدمہ درج

پنجاب حکومت کی جانب سے آتشبازی پر پابندی کے باوجود ملزمان تلواڑاں بازار میں آتشبازی کے مرتکب قرار پائے،ایف آئی آر کا متن

منگل 17 جولائی 2018 13:11

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سمیت 23 افراد کیخلاف مقدمہ درج
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سمیت 23 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ سٹی میں درج مقدمے میں شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا جبکہ مقدمے میں دیگر 15 نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقدمہ این اے 60 اور این اے 62 کی یونین کونسل 40 میں آتشبازی پر درج کیا گیا جبکہ پولیس افسر محمد یعقوب کی مدعیت میں زیر دفعات 285 اور 286 کے تحت درج کیا گیا ۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے آتشبازی کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم اس کے باوجود ملزمان تلواڑاں بازار میں آتشبازی کے مرتکب قرار پائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں