ٹیکس کلچر کا فروغ ملکی ترقی کیلئے نا گزیرہے ،ٹیکس افسران اپنے اہداف کے حصو ل کیلئے محنت او ر دیانت داری سے کام کریں،ضیاء حیدر

ٹیکس کی ادائیگی ہماری قومی ذمہ داری ہے اور اس کا بنیادی مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے،نگران صوبائی وزیرخزانہ

منگل 17 جولائی 2018 15:40

ٹیکس کلچر کا فروغ ملکی ترقی کیلئے نا گزیرہے ،ٹیکس افسران اپنے اہداف کے حصو ل کیلئے محنت او ر دیانت داری سے کام کریں،ضیاء حیدر
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) نگران صوبائی وزیر خزانہ، قانون اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سید ضیاء حیدر چوہدری کومحکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کے افسران نے محکمانہ بریفنگ دی اور محکمہ کی کارکردگی اور ریونیو ٹارگٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پرنگران وزیر سید ضیاء حیدر چوہدری نے کہاکہ ٹیکس کلچر کا فروغ ملکی ترقی کیلئے نا گزیرہے اور تمام ٹیکس افسران اپنے اہداف کے حصو ل کیلئے جانفشانی ، محنت او ر دیانت داری سے کام کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ٹیکس کی ادائیگی ہماری قومی ذمہ داری ہے اور اس کا بنیادی مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ٹیکس چوری کے خاتمہ کیلئے مستقل بنیادوں پر ایک جامع حکمت عملی کے تحت کام کیاجائے کیونکہ ٹیکس چوری کا خاتمہ نہ صرف ریونیو میں اضافہ کا سبب بنتا ہے بلکہ ٹیکس نیٹ بھی بڑھتا ہے اور عوام میں ٹیکس کی ادائیگی کے رحجان میں اضافہ ہوتاہے۔ انہوںنے کہاکہ اعلٰی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ان کو تعریفی اسناد دی جائیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں