اُردو پوائنٹ پاکستان راولپنڈیراولپنڈی کی خبریںختم نبوت کا نام استعمال کر کے عوام کی ہمدردی حاصل کرنے والاپہلے لال ..

ختم نبوت کا نام استعمال کر کے عوام کی ہمدردی حاصل کرنے والاپہلے لال مسجد کے شہیدوں کے خون کا حساب د ے،حنیف عباسی

, عوام سیاسی مداریوں کی باتوں میں نہیں آئیں گے،نااہل ٹولے نے پشاور کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا،رہنما مسلم لیگ(ن)

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و امیداوار حلقہ این اے 60 محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ختم نبوت کا نام استعمال کر کے عوام کی ہمدردی حاصل کرنے والاپہلے لال مسجد کے شہیدوں کے خون کا حساب د ے ۔عوام ان سیاسی مداریوں کی باتوں میں نہیں آئیں گے ۔ہمارے ترقیاتی کاموں پر تنقید کرنے والے بتائیں کہ انہوں نے کے پی کے میں کیا کام کئے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھوک پیران فقیرں سیکم ٹو میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس کو جنگلہ بس کہنے والوں نے پشاور میں میٹر و بنانے کی کوشش کی جو ا ب تک نہیں بنا سکے ۔ نااہل ٹولے نے پشاور کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ۔ انہوں نے کہاکہ میرے حلقے میں بہت سی نئی یونین کونسلیں شامل ہوئی ہیں جن کے مسائل کو بھی حل کرنے کی کوشش کرینگے ۔

(خبر جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ پانچ سال ہماری حکومت کیخلاف دھرنے اور لاک ڈان کیا گیا لیکن اس کے باوجود نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رکھا ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ میں جو مسئلہ ہوگا آپ نشاندہی کریں حل کرانا میرا کام ہے سابقہ حلقہ این ای56میں پانی ،گیس پریشر،گلیوں،نالیوں،سڑکوں کی پختگی کے تمام کام مکمل کراچکا ہوں وہاں مسائل نہ ہونے کے برابر ہیں انشاء اللہ کامیاب ہوکر اس علاقے کی بھی تقدیر بدل دینگے،

اپنی رائے کا اظہار کریں -

راولپنڈی شہر کی مزید خبریں