اللہ کرے نوازشریف کی مشکلات میں کمی آئے،چوہدری نثار

نوازشریف پرمشکل اپنی غلطیوں کی وجہ سے آئی،میاں صاحب سے کہا تھا دشمنیاں نہ بڑھائیں،عدلیہ اہم ادارہ ہےانصاف مانگیں تضحیک نہ کریں۔فتح جنگ میں کارنرمیٹنگ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 17 جولائی 2018 19:26

اللہ کرے نوازشریف کی مشکلات میں کمی آئے،چوہدری نثار
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جولائی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماء اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اللہ کرے نوازشریف کی مشکلات میں کمی آئے،نوازشریف پرمشکل اپنی غلطیوں کی وجہ سے آئی ہے،پارٹی بنانے والے 14لوگ نوازشریف کوچھوڑ گئے،میاں صاحب سے کہا تھا کہ دشمنیاں نہ بڑھائیں،عدلیہ قوم کااہم ادارہ ہے انصاف مانگیں تضحیک نہ کریں،لوگوں نے نوازشریف کے کان بھرے میں درست مشورہ نہیں دیتا۔

انہوں نے فتح جنگ میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کواس وقت انتہائی سنگین خطرات کا سامنا ہے۔ کسی سیاسی لیڈر نے ان خطرات کا ذکر نہیں کیا۔ ہما رے سیاسی لیڈروں نے نہیں بتایا کہ ملک کو کیا خطرات لاحق تھے۔ آج دیکھ لیں ڈالر کہا ں تک پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈالر کی قدر بڑھنے سے عام آدمی پرفرق پڑتا ہے۔کوئی نہیں بتائے گا کہ مہنگائی کوکیسے کم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں ہرکوئی وزیراعظم کا امیدوار بنا پھر رہا ہے۔آج سیاست دان ایک دوسرے سے دست وگریبان ہیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ اللہ کرے نوازشریف کی مشکلات میں کمی آئے۔ نوازشریف پرمشکل اپنی غلطیوں کی وجہ سے آئی ہے۔ پارٹی اور نوازشریف سے میرا 34 سال سے تعلق ہے۔ہم نے 14لوگوں کے ساتھ ملکر پارٹی بنائی تھی۔ پارٹی بنانے والے 14لوگ نوازشریف کوچھوڑ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں کہا تھا کہ میاں صاحب دشمنیاں نہ بڑھائیں۔نوازشریف سے کہا تھا کہ اداروں سے نہ لڑو۔ عدلیہ قوم کا اہم ادارہ ہے انصاف مانگیں تضحیک نہ کریں۔ لیکن لوگوں نے نوازشریف کے کان بھرے کہ میں درست مشورہ نہیں دیتا۔نوازشریف کے اردگرد لوگوں نے ان کومشورے دیے۔ ان مشوروں کی وجہ سے نوازشریف ان حالات میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی بنا پرمجھے کہا گیا ٹکٹ کےلیے درخواست جمع کرائیں۔ جبکہ میں نے کبھی پارٹی ٹکٹ کے لیے خود درخواست نہیں دی۔ جس کے بعد میں نے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1985ء سے الیکشن لڑ رہاہوں لیکن کبھی الیکشن نہیں ہارا۔ عوام سے درخواست ہے کہ جیپ کے نشان پرووٹ دیں اور جیپ کواوور لوڈ کریں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں